قرآن کی تعلیمات ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ میاں محمد افضل

اتوار 9 دسمبر 2018 18:50

لاہور۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) اسلامک ویلفیئر فائونڈیشن پاکستان کے چیئرمین میاں محمد افضل نے کہا ہے کہ خاتم الانبیائؐ حضرت محمد مصطفیؐپر نازل ہونے والی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید ایک مکمل نظام ضابطہ حیات ہے۔وہ جامعہ اشاعت القرآن الرحمن میںایک دینی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قرآن حکیم کی تمام تر تعلیمات پوری دنیائے انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت میں تمام ترکامیابی و کامرانی حاصل کرسکتے ہیں ۔

میاں محمد افضل نے کہاکہ قرآن کی تعلیمات کواپنا کر نہ صرف انسانیت ہرقسم کے مسائل و مشکلات اورمصائب و پریشانیوں سے نجات پاسکتی ہے بلکہ وہ دنیا میں آنے کا مقصد اور آخرت میں کامیابی ونجات پاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں