صوفیاء کرام نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالاتر ہوکر رواداری، اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فروغ دیا،

وزیر اوقاف پیر سیّد سعید الحسن شاہ کی پیر ارشاد حسین شاہ کی17ویں سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب میں شرکت

پیر 10 دسمبر 2018 18:08

لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر اوقاف پنجاب پیر سیّد سعید الحسن شاہ نے آستانہ عالیہ چراغیہ قطب الرشاد پیر کالونی والٹن شریف میں الحافظ پیر سید محمد ارشاد حسین شاہ کے 17ویں سالانہ عرس کی تقریب کا آغاز غسل مبارک و چادر پوشی سے کیا۔ اس موقع پر سرکاری افسران،علماء و صو فیاء کرام ،قراء حضرات اور نعت خوان حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوفیاء نے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل تھی،صوفیاء نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری، اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیا گیا اور معاشرتی تحفظات اور سوشل سکیورٹی کی بہم رسانی کویقینی بنایا، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے ، اسی سے دُکھی انسانیت کو سکون اور روادانہ فلاحی معاشرے کی منزل میسر آسکی گی۔ قبل ازیں وزیر اوقاف نے دربار شریف پر چادر پوشی کی اور ملکی ترقی واستحکام کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں