صوبہ بھر میںکھلے رنگوں و غیر معیاری گھی کے استعمال پر3 سویٹس پروڈکشن یونٹس سیل‘12 کو بھاری جرمانے عائد،36 کو وارننگ نوٹسز جاری

پیر 10 دسمبر 2018 22:05

لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر ) محمد عثمان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں سویٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے کھلے رنگوں اور غیر معیاری گھی کے استعمال پر3 کو سیل جبکہ 12 کو بھاری جرمانے عائدکئے، مزید بہتری کیلئے 36 سویٹس پروڈکشن یونٹس کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کئے گئے، تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 59 سویٹس پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے مٹھائی کی تیاری میں ناقص فلیورز، کھلے رنگ، غیر معیاری گھی کے استعمال ، پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی، کھلے کوڑا دان اور حشرات کی بھرمار پر3 سویٹس پروڈکشن یونٹس کو سیل کر دیا ، سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور ناقص انتظامات پر 12یونٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے، علاوہ ازیں مزید بہتری کیلئے 36 سویٹس پروڈکشن یونٹس کووارننگ نوٹس جاری کئے گئے جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی، اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زیادہ تر پروڈکشن یونٹس کا معیار تسلی بخش ہونا خوش آئند امر ہے،کیپٹن (ر)محمد عثمان نے واضح کیا کہ چیکنگ کا مقصد فوڈ بزنس آپریٹرز کی اصلاح اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے، اس حوالے سے خوراک کے کاروبار سے منسلک افراد پنجاب فوڈ اتھارٹی کنسلٹنسی سروس سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں