طلباء اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کادورہ

منگل 11 دسمبر 2018 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ مصری شاہ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور آغوش گرائمر ہائی سکول‘ ٹائون شپ‘لاہورکے طلباء اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ماڈرن گرلز ہائی سکول‘ قلعہ گجر سنگھ‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ گورنر ہائوس‘لاہور‘لاہور ایجوکیٹرز‘ رچنا ٹائون شاہدرہ‘لاہور اورالشمس پبلک سکول‘ پیپلز کالونی‘ شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 460تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں