آبادی کے بے ہنگم اضافے کے سد باب کیلئے تمام مکتبہ فکر کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا، ہاشم ڈوگر

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:45

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر محکمہ بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہا ہے کہ آبادی کے بے ہنگم اضافے کے سد باب کیلئے علماء، اساتذہ، میڈیا اور سول سوسائٹی کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا، خوشحال گھرانے کی بنیاد صحتمند ماں ہی رکھ سکتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم صحتمند ماں اوصحتمند بچے کے نظریے کو فروغ دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں محکمہ بہبود آبادی شیخوپورہ کی جانب سے بڑھتی ہوئی آبدی کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے محکمے کے ملازمین کو دیانتداری سے اپنے فرائض کی انجام دہی کی تلقین کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ 3700 ملازمین کو ان کی نوکریوں سے فارغ نہیں کیا جائیگا، صوبائی وزیر نے کہا کہ علما کی خدمات سرکاری سطح پر حاصل کرنے کیلئے ان کو ادارے کی جانب سے دوسرے ملازمین کی طرح نوکریاں دی جائیں گیں، اسکے ساتھ ساتھ لڑکا اور لڑکی کی شادی سے قبل فیملی کائونسلنگ کے حوالے سے بل اسمبلی میں لایا جا رہا ہے، جوڑوں کو کائونسلنگ سے متعلقہ سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ حکومت آبادی کو کنٹرول کرنے کے متعلق انتہائی سنجیدہ ہے، سمپوزیم میں ڈائریکٹر فنانس حافظ عبدالمجید سمیت دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں