او پی سی اوور سیز پاکستانیوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے قابل قدر خدمات اور سہولیات فراہم کر رہا ہے‘وسیم اختر

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب وسیم اختر نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم ہم وطنوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے او پی سی کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور وہ اوور سیز پاکستانیوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے قابل قدر خدمات اور سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ادارے کی تشکیل نو کی جا رہی ہے تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کا کم از کم وقت میں ازالہ ممکن بنایا جا سکے اورانہیںممکنہ حد تک سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ او پی سی سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے ایک مربوط پالیسی پر عمل کر رہا ہے اور مختلف محکموں کے تعاون سے اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کیا جارہاہے۔ اجلاس کے دوران اوور سیز پاکستانیوں کی متعدد شکایات پر تفصیلی غور کیا گیا اور وائس چیئرپرسن او پی سی نے ان کے حل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں