آئی جی پنجاب نے چار پولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جار ی کردئیے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:48

آئی جی پنجاب نے چار پولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جار ی کردئیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے چار پولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جار ی کردئیے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب شائستہ ندیم کو ڈی پی او بھکر،ایس پی، آر آئی بی شیخوپورہ ریجن محمد نوید کو ڈی پی او ننکانہ صاحب اور ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمان کو ایس پی، آر آئی بی شیخوپورہ ریجن کی آسامی پر تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی پی او بھکر عرفان طارق کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں