پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا حد رفتار کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کی نشاندہی وی ایم ایس سکرینز پر کرنے کا فیصلہ

شاہرائوں پر لگی سکرین پر خلا ف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کا نمبر اور رفتارکو ظاہر کیا جائیگا،ای چالان سلپ گھروں میں بھیجی جائیگی ‘ترجمان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 16:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے حد رفتار کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کی نشاندہی وی ایم ایس سکرینز پر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق شاہرائوں پر لگی سکرین پر خلا ف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کا نمبر اور رفتارکو ظاہر کیا جائیگا،مقررہ حد رفتار سے تجاوز کرنے والی گاڑیوں کا نمبر ،موجودہ رفتاراور مقرر حد رفتا ر فورا دیکھایا جائیگا،اوورسپیڈنگ کرنے والی گاڑیاں بھی سکرینز پر سپیڈ الرٹ دیکھ سکیں گی۔ترجمان کے مطابق حدرفتار کی خلاف ورزی پربذریعہ ای چالان جرمانے کی سلیپ بھی گھروں پر بھیجی جائیگی۔شہری مقررہ حدرفتارتجاوز کرنے سے اجتناب کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں