تحریک انصاف ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کاعزم رکھتی ہے،رانا عبدالسمیع

پیر 17 دسمبر 2018 21:33

لاہور ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہاکہ تحریک انصاف ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کاعزم رکھتی ہے، کرپشن اور ملکی دولت لوٹنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خواجہ برادران کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، دنیا کے تمام مہذب ممالک عام شہریوں کی زندگی پر پڑنے والے کرپشن کے بدترین اثرات سے بخوبی آگاہ ہیں، کرپشن ایک جانب اداروں کو تباہ جبکہ دوسری جانب عوام سے ان کی بنیادی سہولتیں تک چھین لیتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں کسی کرپٹ کی جگہ نہیں ہے، کرپشن کیخلاف قانون اپنا راستہ بنا رہا ہے، پی ٹی آئی نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں