لیبر ٹیموں جبری مشقت کے خلاف کارروائی 926 مقامات پرخفیہ اطلاع پرچھاپے مارکر 121 بچے بازیاب کروالئے

منگل 18 دسمبر 2018 19:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) سیکرٹری لیبر پنجاب سارہ اسلم کی ہدایت پرلیبر ٹیموں نے پنجاب بھر میں جبری مشقت کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئی926 مقامات پرخفیہ اطلاع پرچھاپے مارکر 121 بچے بازیاب کروالئے ہیں۔معصوم بچوں سے جبری مشقت کروانے والے ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 98 مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لیبر سارہ اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں لیبر انسپکٹرز کو معصوم بچوں سے جبری مشقت کروانے والے مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیا گیاہے۔

معصوم بچوں سے جبری مشقت کروانے والے ملزمان کے خلاف مزیدگھیراتنگ کردیاگیاہے۔محکمہ لیبرنے چائلڈلیبرکے خلاف پنجاب بھرمیں کارروائیوں کادائرہ کاروسیع کردیاہے۔ صنعتی اداروں میں مزدوروں کے بنیادی حقوق کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں