جے آئی ٹی رپورٹ ابھی عدالت میں نہیں آئی تو فیاض چوہان نے اس کی تفصیلات کیسے بیان کردیں ‘چوہدری منظور

منگل 18 دسمبر 2018 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سینئرراہنما چوہدری منظور نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ ابھی عدالت میں نہیں آئی تو فیاض چوہان نے اس کی تفصیلات کیسے بیان کردیں ایف آئی اے اور نیب کارروائی بعد میں کرتے ہیں، پی ٹی آئی اعلان پہلے کرتی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری منظورنے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کرکے سیاسی کلچر کو ختم کرانے کی کوشش ہورہی ہے،احتساب ضروری ہے مگر احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کا خاتمہ نہیں چلے گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی 50 سالوں سے کٹہرے میں کھڑی اپنا حساب دے رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں