لاہور ، انویسٹی گیشن نواں کوٹ پولیس کی کوششیں رنگ لے آئیں

ساڑھے تین ماہ قبل اغواء ہونے والی معصوم بچی کو بازیاب کرا لیا

بدھ 16 جنوری 2019 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) انویسٹی گیشن نواں کوٹ پولیس کی کوششیں رنگ لے آئیں، ساڑھے تین ماہ قبل اغواء ہونے والی معصوم بچی کو بازیاب کرا لیا، اغواء کے وقت نومولود کی عمر بارہ گھنٹے تھی ملزمہ گرفتار، پولیس نے بچی کو والدین کے حوالے کردیا، غمزدہ والدین کے چہرے کھل اٹھے کہا، لخت جگر کی بازیابی پر پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی میاں ریاض کا کہنا تھا کہ ملزمہ نازیہ اکرم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے معصوم بچی کو بازیاب کروایا، مختلف پہلوو ٴ ں پر مزید تفتیش جاری ہے۔ 30 ستمبر کو نواں کوٹ کے علاقہ کوٹ کمبوہ میں بشیر ہسپتال سے محمد امین کی 12 گھنٹے کی نومولود بچی کو اغوا کیا گیا، جس کا مقدمہ نومولود کے والدین نے تھانہ نواں کوٹ میں درج کروارکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں