گنے کے کاشتکاروں کو سی پی آرزپر ادائیگیوں کے شیڈول میں لیت ولعل قطعاً برداشت نہیں‘سید رفاقت علی

کرشنگ سیزن کے اختتام تک مانیٹرنگ کا عمل جاری رہنا چاہیے ،شتکاروں کا استحصال کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے

جمعرات 17 جنوری 2019 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کسانوں و کاشتکاروں کی مشکلات و مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں،اس سلسلے میں صوبہ بھر میں شوگر ملوں کی طرف سے گنے کے کاشتکاروں کو در پیش مسائل کے حل کے لئے وزراء ، مشیر ان اور سکیر ٹری حضرات باہمی روابط رکھتے ہوئے شوگر ملز مالکان کی طرف سے انہیں سہولیا ت دلوا سکیں اور ملز مالکان کی ہٹ دھرمی کو ختم کرا سکیں،شوگر ملز مالکان فوری طور پر کاشتکاروں کے بقایا جات کی ادائیگی کریںتاکہ کاشتکاران فوری طور پر اپنی نئی فصل کو تیار کر سکیں،اس سلسلہ میںکسی قسم کی حیل و حجت قبول نہیں ہو گی۔

اس امر کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیا سی معاون سید رفاقت علی نے چنیوٹ میں منعقدہ شوگر کین میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرامان اللہ قدوائی،دی پی او،ڈائریکٹرز فوڈ،زراعت، لیبر، ممبر صوبائی اسمبلی مدینہ،سفینہ اور رمضان شوگر ملز مالکان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کرشنگ سیزن کی مانیٹرنگ کے دوران گزشتہ دو ہفتوں میں انسپکشن ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کنڈا جات اور کم تولنے پر قصور واروں کو جرمانے کئے اور کم تولنے والے کنڈا مالکان کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں۔

جبکہ مڈل مین کا کردار ادا کرنے والے متعددافراد بھی قانون کی زد میں آئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ گنے کے کاشتکاروں کو سی پی آرزپر ادائیگیوں کے شیڈول میں لیت ولعل قطعاً برداشت نہیں اور کسانوں کو مقررہ دنوں میں مکمل واجبات کو یقینی بنایا جائے۔انہوںنے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ کرشنگ سیزن کے اختتام تک سخت مانیٹرنگ کا عمل جاری رہنا چاہیے اور کاشتکاروں کا استحصال کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے اورچندماہ میں عوام کی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ تیار کرکے عملدرآمد شروع کردیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں روشن و خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ۔ اقتدار سنبھالا تو معیشت تباہ حال تھی،ادارے کنگال تھے۔انہوںنے کہا کہ مختصر عرصے میںمختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔ہم نعروں پرنہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں ۔تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطا کیا ہے، اسے عبادت سمجھ کر نبھائیں گے۔ عوام کی توقعات اور امیدوں پر پورا اتر کر نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں