میاں اسلم اقبال نی2 رچنا بلاک ، علامہ اقبال ٹائون میں سٹیپ ووکیشنل اینڈ ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کر دیا

جمعرات 17 جنوری 2019 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے 2 رچنا بلاک ، علامہ اقبال ٹائون میں سٹیپ ووکیشنل اینڈ ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا اور ادارے کے کلاس روموں کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر کو ادارے میں دی جانے والی فنی تعلیم کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنی تعلیم کے فروغ سے غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت فنی تعلیم کے فروغ کے لیے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ صوبے میں نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی جا رہی ہیں اور فنی تعلیم کے نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سٹیپ ووکیشنل اینڈ ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فنی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس ادارے کا قیام انتہائی خوش آئند ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہنر مند افراد کو روز گار میں معاونت کے لیے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کا بڑا پروگرام بنا لیا ہے اور اس پروگرام میں خواتین کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں