سابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر کیساتھی ملزم اختر حسین نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) سابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر کے ساتھی ملزم سابق سب انسپکٹر سید اختر حسین نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔ ملزم سب انسپکٹر سید اختر حسین نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گجرات میں بطور موٹر وہیکل ٹرانسپورٹ آفیسر فرائض انجام دیتا رہا ہوں۔

سابق ڈی پی اور گجرات رائے ضمیر نے کرائم کنٹرول میٹنگ کے بعد پیٹرول، آئل اور لبریکنٹ کی سہولیات ڈرائیوروں کو دینے کی ہدایت کی۔ رائے ضمیر کی ہدایات پر پولیس کی گاڑیوں کو زیادہ پیٹرول فراہم کرتا رہا۔ سرکاری طور پر گجرات پولیس کو 176 گاڑیوں کیلئے سالانہ 3 لاکھ 5 ہزار 960 لیٹر پیٹرول مقرر تھا۔

(جاری ہے)

سابق ڈی پی او رائے ضمیر کی سربراہی میں گجرات پولیس نے 2016-17ء کے دوران 5 لاکھ 55 ہزار 140 لیٹر پیٹرول استعمال کیا۔

محکمے سے بطور سزا فارغ ہو چکا ہوں اور انکوائری کے ایک سال بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سابق ڈی پی او گجرات کے ماتحت ہونے کے باعث زیادہ پیٹرول استعمال کرنے کی ہدایات کیخلاف ورزی نہیں کر سکتا تھا۔ انڈر میٹرک ہوں اور ایک ہی وقت میں سب انسپکٹر اور موٹروہیکل ٹرانسپورٹ آفیسر کے فرائض انجام دینے کے سبب اچھا کام نہیں کر سکا۔ گجرات پولیس میں بے ضابطگیوں سے کوئی تعلق نہیں۔ آئین تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ محکمہ پولیس میں بے ضابطگیوں کے کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں