وفاقی حکومت نے معیشت کو نئی زندگی دے کر ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے فرد کے دل جیت لئے ہیں‘سید سعیدالحسن

اب ملک کی ترقی کا پہیہ تیزی سے رواں ہو گااور مخالفین کے منہ از خود بند ہو گئے ہیں‘صوبا ئی وزیر اوقاف کاقومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بجٹ پر تبصرہ

بدھ 23 جنوری 2019 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) صوبا ئی وزیر اوقاف و مزہبی امور سید سعیدالحسن و سیاسی معاون اوقاف و مزہبی اموائے وزیر اعلیٰ سید رفاقت علی گیلانے نے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے معیشت کو نئی زندگی دے کر ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے فرد کے دل جیت لئے ہیں۔

اس سے اب ملک کی ترقی کا پہیہ تیزی سے رواں ہو گااور مخالفین کے منہ از خود بند ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو صحیح معنوںمیں تجارتی،معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے لئے تیز تر حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی ساز گار ماحول پیدا کیا گیا ہے۔سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ون ونڈو آپریشن کا بھی آغاز کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت پنجاب اور وفاق کے مختلف محکمے ایک ہی چھت تلے سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرکے انہیں سرمایہ کاری کے حوالے سے سہولتیں فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جارہا ہے۔سپیشل اکنامک زونز اور نئے صنعتی زونز کے قیام کے لئے حکمت عملی بنا لی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دے کر جہاں طرز حکمرانی کو بہتر کیا جا سکتا ہے وہاں سرمایہ کاری بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔

صوبے میں سٹیٹ آف دی آرٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو درپیش مسائل بھی آئی ٹی سیکٹر کے فروغ سے حل کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مارکیٹ کے ذریعے پاکستان کی مارکیٹنگ کو بہتر کیا جا سکتا ہے اور ای کامرس کا فروغ بھی وقت کی ضرورت ہے۔اس جانب بھی ہمیں تیزرفتاری سے آگے بڑھنا ہے۔ انفارمیشن کی ٹیکنالوجی کی صنعت مستقبل کی ضروریات پورا کرنے کے حوالے سے اہم صنعت ہے اوراس کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کے لئے تیار ہیں۔

اس مقصد کے حکومت پالیسی اور قانون سازی میں تبدیلی ضرورت کے مطابق لائے گی ۔ لیبر مارکیٹ میںآئی ٹی پروفیشنلز کی فراہمی کے لئے آئی ٹی سکلز ڈویلپمنٹ کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔وفاق کے ساتھ صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے مسائل کے حل کے لئے مسلسل رابطے میں ہیں۔صنعتوں کے بحران کی ایک بڑی وجہ رابطے کا فقدان بھی ہے اس کے خاتمے کے لئے بھی نیٹ ورکنگ کی جائے گی۔سرمایہ کاروں کی شکایات دور کرنے کے لئے ون ونڈو سروسز اور انویسٹمنٹ پورٹل پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں