پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشدداد کی زیر صدارت اجلاس

جنوبی اضلاع کے بعد سرگودھا ڈویژن میں تحریک انصاف کی تنظیم سازی کا آغاز

جمعرات 21 فروری 2019 22:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشدداد کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوئے،جس میں جنوبی اضلاع کے بعد سرگودھا ڈویژن میں تحریک انصاف کی تنظیم سازی کا آغاز ، اجلاس لاہور میں تحریک انصاف چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹائون ہوا ،اجلاسوں میں سرگودھا ڈویژن، ضلع قصوراور ناروال میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی کارکنان و عہدیداران سے طویل مشاورت ہوئی، تنظیم سازی کے حوالے سے کثیر الجہتی امور پر مشاورت کی گئی، سرگودھا ڈویژن میں تنظیمی جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا، پارٹی کے وفاشعار اور متحرک کارکنان کو ذمہ داریاں سونپنے پر اتفاق رائے ہوا، مکمل مشاورت سے تنظیمی ڈھانچہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا،اجلاسوں میں سرگودھا ڈویژن، ضلع قصور اور ناروال سے تعلق رکھنے والے کارکنان، عہدیداران اور عمائدین، صوبائی وزراسبطین خان ، عنصر مجید نیازی ، ایم پی ایز عبدالرحمان ، امین اللہ خان ،ڈاکٹر صلاح الدین ،وسطی پنجاب کے صدر عمرڈار ،کرنل (ر) اعجاز منہاس، اعجازرفیع بٹ، ندیم قادر بھنڈر، ممتاز اختر کاہلوں، نذیر صوبی ، مسعود کنڈان ، عنصر ہرل ، نورحیات کلیا ر، نویداسلم وڑائچ ، اشفاق گجر، شہزاد میکن ، عمران مہدی، اکرام نیازی ،عاصم نیازی ، پیر فیض گیلانی، ملک سجاد حیدر، آصف کچیلا، طاہر اعوان ، سلیم گل، ابرار الحق، ندیم نثار ، عرفان بٹ، عارف خان، کرنل (ر)جاوید کاہلوں ، محمد حسین ڈوگر، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی ، مسز مسعود بھٹی، رانا ندیم اسلم ، رائو مظہر حیات ،سردار راشد طفیل ، سردار نادر فاروق، ملک امجد، فاروق عباسی ، پیر عبدالقدوس ، علی عبا س بخاری، عزیز آزادنے شرکت کی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں