بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، بھارت کے پاس ہمارے دریائوں میں آنیوالے پانی کو روکنے ، رخ موڑنے کی صلاحیت نہیں ‘شیراز میمن

بھارت میں سیاسی لوگ سیاسی باتیں کرتے ہیں،عملا ایسا ممکن نہیں، پانی روکنے کی باتیں سراسر بھارت کی گیدڑبھبکی ہے‘ڈپٹی انڈس واٹر کمشنر

جمعرات 21 فروری 2019 22:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) ڈپٹی انڈس واٹر کمشنرشیراز میمن نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، بھارت کے پاس ہمارے دریائوں میں آنیوالے پانی کو روکنے ، رخ موڑنے کی صلاحیت نہیں ۔ بھارت کی طرف سے ممکنہ آبی جارحیت کے معاملے پر پاکستان کے ڈپٹی انڈس واٹر کمشنر شیراز میمن کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس ہمارے دریائوں میں آنے والے پانی روکنے اور رخ موڑنے کی صلاحیت ہی نہیں، یہ سراسر بھارت کی گیدڑ بھبکی ہے۔شیراز میمن نے کہا کہ بھارت میں سیاسی لوگ سیاسی باتیں کرتے ہیں،عملا ایسا ممکن نہیں، مودی نے وزیراعظم بنتے ہی اس حوالے سے بریفنگ لی تھی، بھارت کو پتا لگ گیا تھا کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے اس کے بعد سے ایسا بیان نہیں دیا۔پاکستان انڈس واٹر کمشنر کا بھی کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستانی دریاں کا پانی روکنے کی کوئی اطلاع نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں