نہر کنارے سے 12سالہ نامعلوم بچی کی لاش برآمد

منگل 19 مارچ 2019 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) مسلم ٹائون کے قریب نہر کنارے سے 12سالہ نا معلوم بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ راہگیروں نے مسلم ٹائون کے قریب نہر کنارے لاش دیکھ کر پولیس اور ریسکیو 1122کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو باہر نکال کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق حلیے سے بچی گداگر معلوم ہوتی ہے ۔ پولیس نے بچی کے ورثاء کی تلاش کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں