لاہور، 4 ہزار 930 گرام آئس سعودیہ عرب سمگل کرنے کے کیس میں ملزم کو 9 سال قید کی سزا

جمعہ 22 مارچ 2019 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) انسداد منشیات عدالت نے 4 ہزار 930 گرام آئس سعودیہ عرب سمگل کرنے کے کیس میں ملزم احمد خان کو 9 سال قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے ملزم کو 90 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے ۔

(جاری ہے)

عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم مزید 6 قید کی مزید سزا بھگتنا ہو گی۔انسداد منشیات عدالت کے جج مسعود ارشد نے ملزم احمد خان کو قید و جرمانے کی سزا سنائی ۔ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس حکام نے 2016 میں آئس برامد ہونے پر مقدمہ درج کیا، ملزم کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں