پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا ای چالان ادائیگی میں شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام

شہری پنجاب بنک،نیشنل بنک کے علاوہ ایم سی بی ، ایچ بی ایل اور یو بی ایل کی تمام شاخوں میں ای چالان جمع کرواسکیں گے شہری اپنے شناختی کارڈ نمبر پر ہونے والے ای چالان آن لائن چیک کرسکتے ہیں‘ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی

ہفتہ 23 مارچ 2019 00:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے ای چالان ادائیگی میں شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام لیا ہے شہری پنجاب بنک،نیشنل بنک کے علاوہ پرائیویٹ بنک میں بھی ای چالان کا جرمانہ جمع کروا سکیں گے اس اثنا ء میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور ایم سی بی ، ایچ بی ایل اور یو بی ایل کے مابین الیکٹرانک چالان کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد پرائیویٹ بنک اکاونٹ ہولڈز ای پیمنٹ کے ذریعے جرمانہ کی ادائیگی کرسکیں گے۔بہت جلد ون لنک کے ذریعے اے ٹی ایم سے بھی ای چالان جرمانہ جمع کروایا جاسکے گا۔شہری صوبہ بھر میں ایم سی بی ، ایچ بی ایل اور یو بی ایل کی تمام شاخوں میں ای چالان جرمانہ ادا کرسکیں گے اس کے علاوہ شہریوں کی سہولت کیلئے ای چالان جمع کروانے کیلئے متعلقہ بینک ایپ متعارف کروائیں گے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کا کہنا تھا کہ شہری اپنے شناختی کارڈ نمبر پر ہونے والے ای چالان آن لائن چیک کرسکتے ہیں۔اس مقصد کیلئے شہری Echallan.PSCA.GOP.PKپر وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں