لاہورماڈل عدالت نے قتل مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قید و جرمانے کی سزا

جمعرات 18 اپریل 2019 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) قتل اور منشیات کیسز کے جلد فیصلے کرنے کے لئے قائم کی گئی ماڈل عدالت نے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

ماڈل کریمنل کورٹ کے جج ایڈیشنل سیشن جج سید فیض الحسن نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزم شہزاد کیخلاف تھانہ کاہنہ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ماڈل عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے اور دستیاب ثبوتوں کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں