طلبہ و اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ و ایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ

جمعہ 19 اپریل 2019 18:58

لاہور۔19 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مصری شاہ کے طلبا اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمسائی کھوئی جوہر ٹائونکے طلباو طالبات اور اساتذہ نے ایوانِ قائداعظمؒ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین دہلی گیٹ اورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جی ٹی روڈ باغبانپورہ کا دورہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں