اقوام متحدہ میں فلسطین کو آزاد خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرار داد منظور کرناخوش آئند عمل ہے‘ ہشام الٰہی ظہیر

کشمیر کے حوالے سے بھی اقوام متحدہ میں موجود قرار دادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے ‘ صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان

اتوار 12 مئی 2024 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیرنے کہا ہے کہ فلسطین کاز پر پو ری پاکستانی قوم متحد ہے،اقوام متحدہ میں فلسطین کو آزاد خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرار داد منظور کرناخوش آئند عمل ہے، کشمیر کے حوالے سے بھی اقوام متحدہ میں موجود قرار دادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی نام نہاد عالمی تنظیموں کی فلسطین میں سویلین کی ہلاکتوں پر خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے، مسلم امہ کے حکمرانوں کو مسجد اقصی کا تحفظ اپنا فرض سمجھ کر کرنا چا ہیے ،فلسطین انبیائے کرام علیہ اسلام کی مقدس سر زمین ہے جس کے تحفظ، دفاع کے لئے ہمیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملکی تر قی، خو شحالی کا ذریعہ زراعت اور معیشت پر ہے حکومت ان شعبوں پر کام کرے۔ جمعیت اہلحدیث پاکستان حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کسانوں کی گر فتاریاں، ان کے خلاف کریک ڈائون قابل مذمت اقدام ہے ،گرفتار کسان بھائیوں کو فی الفوررہا کیا جائے ،ہم کسان بھائیوں کے ہمراہ کھڑے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں