پنجاب کابینہ نے 35 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی،رمضان میں پہلے سے زیادہ. سبسڈی دینے کا فیصلہ

جمعہ 19 اپریل 2019 21:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) پنجاب کابینہ نے 35 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی۔ حکومت پنجاب نے رمضان میں پہلے سے زیادہ. سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ سال کے 9 ارب کے مقابلے میں 12 ارب سے زائد کی سبسڈی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سبسڈی اور رمضان بازاروں کے حوالے سے وزیر صنعت تجارت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔کمیٹی دو روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔پنجاب کابینہ نے بینک آف پنجاب کا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔طالب رضوی بنک آف پنجاب کے نئے سربراہ ہونگے۔صوبائی کابینہ نے واٹر کمیشن بورڈ کی بھی منظوری دے دی۔ڈینگی سرویلنس پروگرام کی بھی منظوری دے دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں