[ شب برات مذہبی جوش وخر وش کے ساتھ منائی گئی

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

&لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام ملک بھر میں شب برات مذہبی جوش وخر وش کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پرسنی تحریک کے ضلعی صدر شریف الدین قذافی نے کہا کہ یہ رحمت و بخشش کی رات ہے۔اللہ تعالیٰ اس رات کو رحمت کے تین سو دروازے کھول دیتا ہے۔شب برات پُرسعادت رات ہے۔جس میں اہل ایمان اللہ تعالیٰ کی رحمتوںاور عنایات سے مستفید ہوتے ہیں۔

یہ استغفار کر نے کی رات ہے۔جس میں انسان گناہوں سے پاک اور صاف ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ شب پیغام دیتی ہے کہ ہم اپنے ظاہر اور باطن کوصاف کرلیں تو اس کے بعد عبادت کااصل مزا آئے گا۔اس رات میں نیکیوں کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔شب برات کی رات گناہوں سے تائب ہونے اور اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگنے کی رات ہے۔ اس رات رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے اور خطاؤں کو مٹا دیا جاتا ہے ۔اس رات کروڑوں فرزندان اسلام رب کائنات کے حضور سر بسجود ہو کر توبہ واستغفار، اپنے اعمال کی اصلاح ، گناہوں سے توبہ ،صحت و تندرستی ، رزق حلال کے حصول کے طلب گار ہوتے ہیں۔ اس موقع پر اسلام کی سر بلندی ، وطن عزیز کی سلامتی ،پاک فوج اور محب وطن اداروں کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں