مخالفین لاکھ کوشش کرلیں ،تحریک انصاف میں دراڑ نہیں ڈال سکتے ، اعجاز عالم

پنجاب کی قیادت پر الزامات محض اپنی چوری اور کرپشن چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے ، صوبائی وزیر انسانی حقوق

منگل 23 اپریل 2019 21:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) صوبائی وزیر ائے نسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ بعض مخالفین اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے تحریک انصاف کی قیادت بارے منفی بیانات دے رہے ہیں مگر وہ کبھی بھی تحریک انصاف میں دراڑ نہیں ڈال سکتے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت تمام جماعت متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے لیڈر ہیں اور کسی بھی ٹیم ممبر کو تبدیل کرنے کا مکمل حق رکھتے ہیں تاہم مخالفین کی جانب سے پنجاب کی قیادت پر الزامات محض اپنی چوری اور کرپشن چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

ان خیالات کا اظہار آج صوبائی وزیر نے پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبر میں تحریک انصاف کے مختلف رہنمائوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں قلیل مدت کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی گئی ہے جبکہ پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں جو عوام کی امنگوں کا ترجمان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے قانون سازی کیلئے نمایاں کام کیا ہے اوررواں سیشن میں پانچ بل پیش کیے جارہے ہیں۔

اعجاز عالم نے کہا کہ مخالفین کی لاکھ مخالفت کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عوامی منصوبوں پر فوکس کر رہے ہیں اور حال ہی میںان کے ہاتھوں لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس کا افتتاح کردیا گیا ہے اور لاہور میں بہت جلد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں 3 بس ٹرمینل بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈویژن ماسٹر پلان 2040 کیلئے کنسلٹنٹ اور دیگر امور کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں