دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 20 مئی 2019 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 57700کیوسک اور اخرج 60000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد55300 کیوسک اور اخراج55300 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد46700کیوسک اور اخراج52000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد30300 کیوسک اور اخراج 7000کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

جناح بیراج میں آمد112800کیوسک اور اخراج 106800کیوسک،چشمہ میں آمد115000کیوسک اور اخراج 110000کیوسک، تونسہ میں آمد95000کیوسک اور اخراج82800 کیوسک، پنجند میں آمد25600کیوسک اور اخراج 12600 کیوسک،گدو بیراج میں آمد 61800کیوسک اور اخراج 55900 کیوسک، سکھر میں آمد51000 کیوسک اور اخراج22000 کیوسک اور کوٹری بیراج میں آمد13600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1407.36 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.233 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1155.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.997 ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.80فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.074 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل پیر کی صبح 6 بجے کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں