پٹواریوں کی بلیک میلنگ کیخلاف تحریک التوا ء پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

بدھ 22 مئی 2019 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) پٹواریوں کی بلیک میلنگ کے خلاف تحریک التوا ء پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ زمینوں کی فروخت کے اقرار نامے کرنے والے مالکان فرد ملکیت کے اجرا ء پر پابندی کے باعث پٹواریوں کے ہاتھوں بلیک میل ہونے لگے ہیں ۔

اربن علاقوں میں تعینات محکمہ مال کے پٹواریوں فرد ملکیت جاری کرنے کے عوض منہ مانگی رشوت وصول کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

رشوت وصول کرنے والے کی شکایات سامنے آنے کے باوجود ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہیںہو سکی۔فی فردملکیت20ہزار سے ایک لاکھ روپے وصول کرنے والے پٹواریوں کا محاسبہ کون کرے گا۔مالکان اراضی کی جانب سے زمینوں کی فروخت کے معاہدے کرنے اور رجسٹریشن برانچوں میں عرصہ دراز سے پڑی دستاویزات کو رجسٹرڈ کروانے کے لیے پٹواریوں کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں۔ تحصیل شالیمار کے سرکل ہربنس پورہ،سلامت پورہ،تاج پورہ،ساہواڑی،قلعہ گجر سنگھ،کوٹ خواجہ سعید،دیوی پورہ،محمود بوٹی اور کوٹلی گھاسی میں پٹواریوں نے روزنامچہ واقعاتی سمیت ریکارڈ بدستور اپنے قبضے میں رکھے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں