دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 22 مئی 2019 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 56300کیوسک اور اخرج 70000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد47600 کیوسک اور اخراج47600 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد49900کیوسک اور اخراج52000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد34200 کیوسک اور اخراج 10900کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد120700 کیوسک اور اخراج 114700کیوسک،چشمہ آمد114000 کیوسک اوراخراج 110000کیوسک، تونسہ آمد101900 کیوسک اور اخراج87200 کیوسک، پنجند آمد29700 کیوسک اور اخراج 17700 کیوسک،گدو آمد 65900کیوسک اور اخراج 57200 کیوسک، سکھر آمد51500 کیوسک اور اخراج22100 کیوسک جبکہ کوٹری بیرا ج آمد13600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1404.87 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.178 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1155.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.985 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.066 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں