اعوان لاء ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام افطار ڈنر

ہفتہ 25 مئی 2019 19:23

لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) اعوان لاء ایسوسی ایٹس کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، صدارت چیئرمین تنظیم ڈاکٹر محمد ارتضیٰ اعوان نے کی جبکہ مہمانان میں ممتاز دانشور نواب محمد برکات ، سفرنامہ نگار مقصود چغتائی، پروفیسر نذربھنڈر ، ڈاکٹر اشفاق ، ممتاز شاعر عین تمبولوی، معروف نعت خواہان، اہل قلم ، اہل دانش کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ روزہ بہترین عبادات میں سے ایک ہے اور اس کا اجر اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے۔ کمپیئرنگ کے فرائض نذر بھنڈر نے ادا کیے جبکہ مقصو د چغتائی نے پھولوں اور کتابوں کے تحائف مہمانوں کو پیش کیے ۔ ممتاز نعت خواہاں امیر احمد نے خوبصورت ہدیہ عقیدت بحضور ﷺ پیش کر کے محفل لوٹ لی۔آخر میں اعلان کیا گیا کہ العجم بوائے اسکائوٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے معذوراں کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم عید تحائف برائے مستحقین 26 مئی اتوار صبح ساڑھے دس بجے چلڈرن کمپلیکس ، ایوان صنعت و تجارت روڈ پر منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں