عوام کو صحت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہیں،ملک کرامت کھوکھر

اپوزیشن نے محض نعرہ بازی کی سیاست کرکے لوگوں کو محرومیت کے اندھیروں میں دھکیلے رکھا،ایم این اے پی ٹی آئی کی گفتگو

منگل 18 جون 2019 13:39

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کرپشن اور کمیشن کی سیاست کی قائل نہیں ،ہم سیاست نوجوانوں کے تابناک مستقبل اور نئے پاکستان کیلئے کرتے ہیں ،اب کرپشن جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے ملک کوحقیقی معنوں میں ترقی سے ہمکنار کرنے والے عملی اقدامات ہورہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی مضبوط ترین جماعت بن چکی ہے اور وہ دن دور نہیں جب کرپشن میں ملوث اور منافقت کی سیاست کرنے والوں کا جنازہ نکل جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ کے مختلف وفود سے بات چیت کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈاکٹرمحمدعدنان ودیگربھی موجودتھے،ملک کرامت علی کھوکھرنے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایک متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک عام آدمی ہیں اور عوام کے مسائل کو بخوبی جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میںماضی کی تمام محرومیوں کا ازالہ ہو رہا ہے ، عوام کو صحت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہترین سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے اور عوام کا پی ٹی آئی حکومت پر روز بروز اعتماد بڑھ رہا ہے۔۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن نے محض نعرہ بازی کی سیاست کرکے لوگوں کو محرومیت کے اندھیروں میں دھکیلے رکھا اورعوامی مفادات کو یکسر نظر انداز کرکے ان کے حقوق پرڈاکہ ڈالااور اپنی تجوریاں بھریں۔ملک کرامت علی کھوکھر کہا کہ عوام صرف پی ٹی آئی کی صاف وشفاف سیاست کو پسند کرتے ہیں اور اسی پارٹی نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کو ترقی سے ہمکنار کرکے عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں