حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے، راجہ راشد حفیظ

بدھ 19 جون 2019 23:51

لاہور۔19 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ محکمہ لٹریسی پنجاب کے تمام اضلاع میں شرح خواندگی میں اضافے کیلئے متحرک اور کثیرالمیعاد بنیادوں پر کام کر رہا ہے،صوبے کی جیلوں میں جدید نہج پر قیدیوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی فوکس کیا گیا ہے تاکہ وہ جیلوں سے باہر آنے کے بعد معاشرے کے کارآمد شہری بن کر زندگی گزارسکیں،صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ کی جانب سے بہت سے پرگرامز کا آغاز بھی کیا گیا ہے جس سے شرح خواندگی میں اضافہ کیا جارہاہے،انہوں نے کہا کہ حکومت بھرپور طریقے سے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے جس کے ثمرات جلدسامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں