پنجاب کے 29 اضلاع میں ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹیوں کے چیئرپرسنز تعینات

منگل 25 جون 2019 19:51

لاہور۔25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرپرسن او پی سی سردار عثمان احمد بزدار نے پنجاب بھر کے 29 اضلاع میں ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹیوں کے چیئرپرسن کی تعیناتی کی منظوری دے دی ، اس ضمن میںکمشنر او پی سی سید جاوید اقبال بخاری نے ان کی تعینا تی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ، ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کا وائس چیئرپرسن متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ضلع حکومت کے سینئر افسران شامل ہیں۔

اوور سیز پاکستانیوں کی تمام تر شکایات کو او پی سی متعلقہ ضلع کی کمیٹی کو بجھواتا ہے جس پر کمیٹی دیگر محکموں کی معاونت سے شکایات کا جائزہ لیکر انہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کرواتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کمیٹیوں کی تشکیل سے اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات اور ان کے مسائل کو حل کرنے میں خاطر خواہ پیشرفت ہوگی۔ جن اضلاع میں چیئرپرسنز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق راولپنڈی میں باسط شکیل ہاشمی، اٹک میں عادل علی خان، چکوال میں ناصر جمیل ہاشمی، سرگودھا میں رائو مدثر احمد خان، خوشاب میں ملک ضیاء الرحمن ٹوانہ، میانوالی میں ڈاکٹر قیصر عبید خان ، فیصل آباد میں محمد اصغر ، جھنگ میں اعجاز حسین، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محمد نوید عالم، گوجرانوالہ میں عاطف افتخار چیمہ ، حافظ آباد میں انور علی گورایا، منڈی بہائوالدین میں عارف گوندل، گجرات میں عدیل ارشاد چوہدری، سیالکوٹ میں وقاص افتخار، نارووال میں محمد عرفان عابد چوہدری، لاہور میں ملک جہانگیر حسین، قصور میں چوہدری مختار احمد ، شیخوپورہ میں ولید حسین، ننکانہ صاحب میں طارق احمد شاہ، ساہیوال میں زاہد اقبال ، اوکاڑہ میں میاں محمد انور پاشا، پاکپتن میں محمد عامر، وہاڑی میں صفدر علی، ملتان میں شعیب اکمل قریشی ہاشمی، لودھراں میں ارشد علی سکھیرا، خانیوال میں مہر اظہر جاوید ، مظفر گڑھ میں ملک محمد رحیم کھر، بہاولنگر میں سید مبشر زمان شاہ اور رحیم یار خان میں مخدوم افکار الحسن شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں