ٹیکنیکل ایجوکیشن ہمارے تعلیمی نظام اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،صوبائی حکومت نے تکنیکی تعلیم کے فروغ کے لئے صوبہ بھرکے چھوٹے بڑے شہروں میں تربیتی مراکز قائم کئے ہیں، فنی تعلیم کے نجی اداروں کو ہر ممکن تعاون و امداد فراہم کی جا رہی ہے،وزیرتعلیم پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کاخطاب

پیر 31 دسمبر 2012 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31دسمبر۔ 2012ء) وزیرتعلیم پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن ہمارے تعلیمی نظام اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور صوبائی حکومت نے تکنیکی تعلیم کے فروغ کے لئے صوبہ بھرکے چھوٹے بڑے شہروں میں تربیتی مراکز قائم کئے ہیں جبکہ فنی تعلیم کے نجی اداروں کو ہر ممکن تعاون و امداد فراہم کی جا رہی ہے - انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے دوران تعلیم پر مجموعی طورپر 195ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا حکومت نے میرٹ پالیسی کو فروغ دیتے ہوئے میڈیکل کالجز و انجینئرنگ یونیورسٹیز میں سیلف فنانس کی سیٹیں ختم کر دی ہیں اور صرف میرٹ پر آنے والے طلبا ہی ان اداروں میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلبرگ تھرڈ میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے آٹومکینکس وآٹوموبائل انجینئرکے لئے منعقدہ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ صوبہ بھر میں سکول اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لئے میرٹ پر شفاف انداز میں 70ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5ہزار سے زائد ہائی سکولوں اور 515مڈل سکولوں میں آئی ٹی لیبز قائم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے صوبہ میں ایک ہزار ہائی سکولوں میں جدید سائنس لیبز کا قیام عمل میں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے دوران 10 ارب روپے کے پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے 50 ہزار طلباء کو وظائف دیئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں