صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور مویشیوں کے خلاف آپریشن، 09ٹرک سامان

،11مویشی ضبط، 18000 ہزار روپے جرمانہ عائد

جمعرات 18 جولائی 2019 23:36

لاہور۔18 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور آصف بلال لودھی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے داتا دربار،مال روڈ سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوں میں لاد کر سٹور جمع کروادیا ۔

سمن آباد زون اسکواڈ نے گلشن راوی ، ملتان روڈ، رحمان پورہ سے تجاوزات کا سامان 02ٹرکوںمیں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے دھرمپورہ کے علاقہ میں تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کرو ادیا۔نشتر زون اسکواڈ نے مین فیروز پورروڈسے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میںجمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

شالامار زون اسکواڈ نے جی ٹی روڈ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کروا دیا۔

گلبرگ زون اسکواڈ نے برکت مارکیٹ کے علاقہ سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میںجمع کروا دیا۔ علامہ اقبال زون اسکواڈ نے شوکت خانم چوک سے تجاوزات کا سامان 01ٹرک میں لاد کر سٹور میں جمع کر وا دیا۔ واہگہ زون اسکواڈ نے مین جی ٹی روڈ سے بینرز سٹریمرز اتار کر علاقہ کلیئر کر دیا۔اس طرح انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے مجموعی طورپر تجاوزات کا سامان 09ٹرکوں میں لاد کر سٹور میں جمع کروایا۔

مزید برآں’’ شہری علاقوں سے مویشیوں کے انخلا ء کی مہم‘‘ کے دوران سمن آباد زون اسکواڈ نے گلشن راوی کے علاقہ میں شہری حدود میں مویشی رکھنے کی خلاف ورزی پر 5000روپے جرمانہ عائد کیا۔علامہ اقبال زون اسکواڈ نے سبزہ زار کے علاقہ سے 11مویشی قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دئیے جبکہ 5,000روپے جرمانہ کیا۔ داتا گنج بخش زون اسکواڈ نے شہری حدود میں مویشی رکھنے کی خلاف ورزی پر 8,000روپے جرمانہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں