وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

منگل 23 جولائی 2019 20:24

لاہور۔23 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2019ء) وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفرازکو انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا۔صوبائی وزیر کے پاس ہائر ایجوکیشن کا قلمدان بھی رہے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے یونیورسٹی آف فلوریڈا سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفرا ز نے کہا کہ کمپیوٹر نے انسان کی زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں اورملک کی ترقی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی سے منسلک ہے۔ آئی ٹی کی وزارت کا قلمدان میرے لئے باعث فخر ہے۔ کوشش ہو گی کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی سے عوام کی زندگی میں بہتری لائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں