4ایس پیز اور 19ڈی ایس پیز کی ترقی، تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

ہفتہ 17 اگست 2019 23:01

لاہور۔17 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 4ایس پیز جبکہ 19ڈی ایس پیز کی ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق، ڈی ایس پی سکیورٹی ملتان ریجن، طلعت حبیب کو ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹرز ملتان،ڈی ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ پنجاب، محمد ممتازکو ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن ننکانہ صاحب،ایس پی انوسٹی گیشن ننکانہ صاحب، خالدہ پروین کو سنٹرل پولیس آفس لاہور،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال، محمد اسلم خان کو ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن چکوال،ایس پی انوسٹی گیشن چکوال، بہار احمد شاہ کو سنٹرل پولیس آفس لاہور،ڈی ایس پی سکیورٹی II، (سول سیکرٹریٹ لاہور)، فدا حسین کو ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن نارووال ،ڈی ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی V لاہور، مزمل حسین کو ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ، اے ڈی آئی جی گوجرانوالہ ریجن، محمد وسیم ڈار کو ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ،ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ، آصف امین اعوان کو سنٹرل پولیس آفس لاہور،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم I، سرگودھا، واجد حسین کو ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی سرگودھا، ڈی ایس پی ہائی ٹیک کرائم سکواڈ لاہور، اعجاز رشید کو ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن، گوجرانوالہ،ڈی ایس پی 1، پولیس کالج سہالہ، عمران رزاق کو ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی گلگشت ڈویژن، ملتان،ڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ فیصل آباد، مرزا انجم کمال بیگ کو ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد ایس پی سپیشل برانچ فیصل آباد ریجن،ایس ڈی پی او سوہاوا جہلم، آصف مسعود کو ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد ایڈیشنل ایس پی راول ٹائون راولپنڈی،ایڈیشنل ایس پی راول ٹائون راولپنڈی، محمد اکرم خان نیازی کوسنٹرل پولیس آفس لاہور، ڈی پی او بہاولپور عامر تیمور کوبطور ایس پی ترقی کے بعداسی عہدے پر کام جاری رکھنے، ایس پی ایڈمن گوجرانوالہ، عاطف حیات کو ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ لاہور، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن VI انوسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور، نوید اجمل کو ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن II، انوسٹی گیشن برانچ پنجاب، ایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد، طارق محمود کوبطور ایس پی ترقی کے بعد اسی عہدے پر کام جاری رکھنے،ایس پی پی ایچ پی راولپنڈی، راجا شاہد نذیر کو بطور ایس پی ترقی کے بعد اسی عہدے پر کام جاری رکھنے،ڈی ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ ساہیوال، حق نواز کو ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد ایس پی آر آئی بی ساہیوال ریجن، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ بہاولپور، ساجد حسن کو ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد ایس پی سپیشل برانچ بہاولپور ریجن اور ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ لودھراں، حبیب اللہ خان کو ایس پی کے عہدے پرترقی کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن رحیم یار خان کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں