پی ٹی آئی کے مرکزی سینئرنائب صدر ارشد داد کا پارٹی سیکرٹریٹ کا دورہ

پیر 19 اگست 2019 22:05

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئرنائب صدر ارشد داد کی پارٹی سیکرٹریٹ آمد اور سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی، سینئر نائب صدر پنجاب اعجازمنہاس، نائب صدر شبیرسیال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ندیم قادر بھنڈر اور سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسراء سے ملاقات کی، پارٹی کی تنظیم سازی، ملک کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے مرکزی صدر مشائخ وعظام پیر سید محمد حبیب عرفان سے ملاقات کی، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں