پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لائسنس فیس ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا

پیر 19 اگست 2019 22:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لائسنس فیس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں ادارے کی کارکردگی جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق آپریشن، ریسورس اینڈ لائسنسنگ اور ٹیکنیکل ونگ کی گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔

لائسنس ونگ کومقررہ تاریخ کے اندر فیس ادا نہ کرنے والوں کے لیے طریقہ کار اور سپیشل ٹیمیں بنانے کی منظوری دی گئی جبکہ کارروائی سے قبل متعلقہ فوڈ بزنس کو موبائل فون پیغام اور نوٹس کے ذریعے وارننگ بھی دی جائے گی ۔مزید برآںنوٹس اور وارننگ کے باوجود فیس ادا نہ کرنے پر آپریشن ٹیمیں کارروائی عمل میں لائیں گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںگزشتہ ماہ فوڈ انڈسٹری سے وابستہ کل 20ہزار 368افرادکو لیول ون جبکہ 1145 کو لیول ٹو کی ٹریننگ دی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی میڈیکل سکریننگ لیبزمیں 6ہزار 651فوڈ ورکرز کے میڈیکل سکریننگ ٹیسٹ کیے گئے جن میں 5ہزار832پاس اور 333کے میڈیکل ٹیسٹ فیل ہوئے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کی کارکردگی کو مزیدبہتر بنانے کیلئے مختلف عہدوں پر کام کرنے والے 256افسران اور اہلکاروں کو پیشہ وارانہ کورس کروائے گئے ہیں۔قوانین میں ترمیم اور نئی قانون سازی کے لیے سائینٹیفک پینل کی 4میٹنگ کروائی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ وہ مختلف شعبوں کی کارکردگی میں مزید نکھار اور معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے ہفتہ وار اور ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں