صحتمند اور ترقی پسند معاشرے کے قیام کیلئے صبرو استقامت جیسے مثبت رویوں کو اپنانے کی ضرورت ہے‘آشفہ ریاض

بدعنوانی اور لینڈ مافیا کے خلاف عملی طور پربڑ ے آپریشنز کیے جارہے ہیں جس کے دوررس مثبت اثرات حاصل ہونگے‘صوبائی وزیر

جمعہ 23 اگست 2019 15:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تشدد,انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف بنیادی قومی بیانیے پیغام پاکستان کے تحت ہم پاکستانی کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں صحتمند اور ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لیے صبرو استقامت جیسے مثبت رویوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

تعلیم انسان سازی کا بہترین ذریعہ ہے۔دوسروں کی اختلاف رائے کااحترام کرنے والے لوگ مضبوط کردار کے حامل ہوتے ہیں۔صوبائی وزیرترقی خواتین نے مزید کہا کہ اسلام میں انتہا پسندی کی قطعی اجازت نہیں۔ موجودہ حکومت معاشرتی مسائل کے حل کے لیے گراس روٹ لیول پر اقدامات کررہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بدعنوانی اور لینڈ مافیا کے خلاف عملی طور پربڑ ے آپریشنز کیے جارہے ہیں جس کے دوررس مثبت اثرات حاصل ہونگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں