لاہور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 13 ہے، ڈی سی

جمعہ 23 اگست 2019 18:09

لاہور۔23 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی مہم اور ہسپتال فضلہ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر ورک، اسسٹنٹ کمشنرز، لاہور ہیلتھ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔لاہور میں اس وقت ڈینگی مریضوں کی تعداد 13 ہے۔ڈی سی نے کہا کہ جہاں سے ڈینگی کے مریض آئے ہیں ان ایریاز میں ڈینگی سپرے کیا گیا ہے اورشہر بھر کے قبرستانوں اور ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہی؂۔

انہوں نے کہا کہ نشتر اور گلبرگ کے زونز میں زبردست سویپنگ کی جائے اورپی ایچ اے، ایل ڈبلیو ایم سی اور ایم سی ایل ڈینگی کے حوالے سے اپنی سرگرمیاں تیز کریں۔ڈی سی نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو فوری طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کے ہر قبرستان کو چیک کیا جائے اورہسپتالوں کے ویسٹ کے لئے تمام ڈپٹی ڈی اوز آج ہی ایکشن لیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی حدود میں سرکاری و نجی، رجسٹرڈ اور ان رجسٹرڈ ہسپتالوں کے ویسٹ کی تلفی کو ایس او پیز کے مطابق کریںا وراے سی صاحبان، ڈی ڈی اوز ہیلتھ کے ساتھ ملکر آج سخت کریک ڈاؤن کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر کے سیلون اور حجام کی دکانوں کو ہیپاٹائٹس کے حوالے سے چیک کریںاورتمام استعمال کردہ سامان کو مناسب طریقے سے صاف کیا جائے۔ڈی سی نے کہا کہ اے سیز اور ڈی ڈی او ہیلتھ سیلون اور حجام کی دکانوں کو آج ہی چیک کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں