شوہر نے مبینہ طو رپر غیرت کے نام پر بیوی کی ناک اور سر کے بال کاٹ دئیے

پیر 16 ستمبر 2019 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) فیکٹری ایریا کے علاقے میں شوہر نے مبینہ طو رپر غیرت کے نام پر بیوی کی ناک اور سر کے بال کاٹ دئیے ،خاتون کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا جبکہ ملزم موقع سے فرارہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فیکٹریا کے علاقے پنجاب سوسائٹی میں سجاد احمدنے مبینہ طو رپر غیرت کے نام پر اپنی بیوی شازیہ پر تشدد کیا اور بعد ازاں اس کی ناک اور سر کے بال کاٹ دئیے اور اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق زخمی خاتون کا جنرل ہسپتال میں علاج جاری ہے جبکہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں