راولپنڈی بنچ نے کینٹ تھانے کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی استدعا خارج کر دی

بدھ 18 ستمبر 2019 23:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2019ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے کینٹ تھانے کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی استدعا خارج کر دی جس کے بعد کینٹ پولیس نے ملزم انعام اللہ کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ،بھوسہ منڈی صدر میں کچھ عرصہ قبل 71 سالہ مبین حسین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ،مقدمے میں.نامزد دو ملزمان عمران عرف مانی اور عزیر عرف بھولا کو ٹرائل کورٹ پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔

راولپنڈی ہائی کورٹ میں مدعی مقدمہ کی جانب سے رانا خاور حسین ایڈوکیٹ نے عبوری ضمانت کے خلاف دلائل دئیے ۔سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس طارق عباسی نے کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں