کریم عزیز ملک پاکستان سٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

پیر 23 ستمبر 2019 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2019ء) کریم عزیز ملک آئندہ سال کے لیے پاکستان سٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں جبکہ اختر سعید سینئر نائب چیئرمین، میاں اعجاز احمد وائس چیئرمین لاہور سرکل اور خرم اشتیاق وائس چیئرمین کراچی سرکل ہونگے۔

(جاری ہے)

یہ اعلان لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان سٹیل ری رولنگ ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا گیا۔ لاہور سرکل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے منتخب ہونے والوں میں میاں محمد عید، صوفی محمد عظیم، میاں احمد سیٹھی، عامر ملک جبکہ کراچی سرکل کی ایگزیکٹو کے لیے منتخب ہونے والوں میں علی احمد، مسعود صادق، کاشف ایوب، غلام علی بھاٹیہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں