احتساب عدالت کا فواد حسن فواد کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 7 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم

پیر 23 ستمبر 2019 23:56

لاہور۔23 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) لاہور کی احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روزہ توسیع کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 07 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ فواد حسن فواد کے خلاف تاحال فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے رکھ لی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے موقع پر فواد حسن فواد کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد کیمپ جیل سے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف عدالت میں دائر ریفرنس کے مطابق فواد حسن فواد پر 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے غیر قانونی طور پر اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے فواد حسن فواد نیب کے روبرو 3 ارب 47 کروڑ 54،لاکھ 80 ہزار 822روپے کی وضاحت دے سکے نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 39 گواہان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں