موبائل پولیس خدمت مرکز کا ہفتہ وار شیڈول جاری

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:30

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ موبائل پولیس خدمت مرکز مختلف مقامات پر شہریوں کو پولیس سروسز اُن کے گھر کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنا رہاہے۔ موبائل پولیس خدمت مرکز روزانہ 8 بجے صبح تا 04 بجے شام شہر کے مقررکردہ مقامات پرخدمات فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

موبائل پولیس خدمت مرکزبروزسوموارنتھوکی ہڈیارہ ،منگل پُل مغلپورہ،بدھ نزد شیزان فیکٹری، جمعرات سمن آباد گول چکر، جمعہ مون مارکیٹ اوربروز ہفتہ نقشہ سٹاپ وحدت روڈ پر فرائض سرانجام دے گا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے مزید کہا کہ موبائل پولیس خدمت مرکزکو شہریوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔شہریوں کوکریکٹر ویریفکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹس، کرایہ داروںکا اندراج اور لائسنسنگ سمیت14 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں