لاہور، اے سی کی زیر صدارت رسپانس کمیٹی کا اجلاس،ڈی وی آرز حل کرنے کی ہدایت

پیر 14 اکتوبر 2019 18:55

لاہور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ،ْ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر تحصیل کی سطح پر ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا تحصیل رائیونڈ میں اجلاس اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں ڈی ڈی او ایچ اختر اقبال زون سمیت دیگر محکموںنے شرکت کی،انہوں نے اجلاس میں مسنگ ایریاز کی نشاندہی اور ان کو کور کرنے کی ہدایت کی،انہوںنے کہا کہ دوران آؤٹ ڈور سروئلنس2264سپاٹس اور10638کنٹینرز کو چیک کیا گیااور05لاروا کی نشاندہی پائی گئی،انہوں نے کہا کہ دوران ان ڈور سروئلنس12747گھروں اور99985 کنٹینرز کو چیک کیا گیااور75لاروا کی نشاندہی پائی گئی،اے سی رائیوند نے 12 ڈی وی آرز کو بھی فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں