صنعتکاروں کا اعتماد بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے‘ملک اسد کھوکھر

معاشی استحکام سے ہزاروں بے روزگاروں کو ملازمت کی سہولت دستیاب ہوگی‘صوبائی وزیر

منگل 15 اکتوبر 2019 13:39

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 2ماہ میں صنعتی اصلاحات تیار کرنے کی ہدایت انتہائی خوش آئند ہے۔معاشی نظام مستحکم بناکر ملکی ترقی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔معاشی استحکام سے ہزاروں بے روزگاروں کو ملازمت کی سہولت دستیاب ہوگی۔نجی سیکٹر کو ملکی ترقی میں بھرپور حصہ ڈالنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ملک اسد علی کھوکھر نے مزیدکہاکہ تاجر برادری کو ملک میں ہر قسم کی صنعتی آزادی حاصل ہے۔ ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملکی ترقی کیلئے کرپشن کو دور کرنا ہوگا۔ہر قسم کی ہچکچاہٹ دور کرنے کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی۔صوبائی وزیر نے کہاکہ صنعتکار اور مزدور کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔ملک میں کرپٹ عناصر کے خلاف احتساب کا دائرہ کار بڑھا کر ملکی ترقی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں