ٹیکسٹائل ،زیر ریٹیڈ انڈسٹری کو سالانہ25ارب روپے سبسڈی دینے کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکا ،سید حسن مرتضی

منگل 15 اکتوبر 2019 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ،زیر ریٹیڈ انڈسٹری کو سالانہ25ارب روپے سبسڈی دینے کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکا ہے ،ایل این جی معاہدوں پر نظر ثانی نہیں ہوسکی ،عمران نیازی کے بچت اور ریلیف کے اعلان حقیقت نہ بن سکے ، انہوں نے کہاکہ عمران نیاز ی کے سیاسی اعلانات ان کی مقبولیت کے حقیقت سامنے لئے آئے ہیں، ان کے فرضی اعلانات سے ان کی اپنی حکومت کو دھچکالگا ہے ،عمران نیازی نے ایک سال میں صرف جھوٹ بولا ہے ، اگر ان کے لئے گئے اعلانات حقیقت ہوتے تو ملک میں معاشی بحران نہ ہوتا ،عمران نیازی ماضی میں کئے گئے معاہدے کھول کر کرپشن سامنے لانے کا اعلان کرتے رہے لیکن ابھی تک وہ اس بارے کچھ نہ کرسکے، اقتصادی ترقی کے لئے تمام منصوبے کاغذی ثابت ہوئے اور ایک سال میں برآمدات میں اضافہ کے اعلانات بھی کہانی بن گئے ،ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کرنے کا بیان بھی جھوٹ نکلا ،وفاقی کا بینہ میں شامل ہر رکن نے دروغ گوئی سے کام لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں